بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

منشیات برآمدگی کیس، راناثنا اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور: منشیات برآمدگی کیس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی۔

نجی ٹی وی  کے مطابق لاہور کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں وزیر داخلہ راناثنا اللہ سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،رانا ثنا اللہ کے وکیل فرہادعلی شاہ ایڈووکیٹ نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی ،عدالت نے راناثنا اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی ۔