بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

معظم گوندل کو لگنے والی گولی ملزم نوید کی نہیں تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ

وزیر آباد: وزیرآباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کے دوران معظم گوندل گولی لگنے سے جاں بحق ہو اتھا،معظم گوندل کو لگنے والی گولی ملزم نویدکی نہیں تھی،گولی بڑی گن کی لگتی ہے جو کان کے اوپر سر میں لگی اور پیشانی کے درمیان سے باہر نکل گئی۔تفصیلات کےمطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے میں جاں بحق معظم گوندل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی جس کے مطابق معظم گوندل کو دائیں جانب سے کان کے اوپر سر میں گولی لگی، معظم کو لگنے والی گولی پیشانی کے درمیان سے باہر نکل گئی،اسپتال انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ معظم گوندل کو لگنے والی گولی دور سے لگی محسوس ہوتی ہے۔