بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نئے آرمی چیف کا نام کب تک سامنے آ جائے گا ؟ خواجہ آصف نے اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا نام بدھ تک سامنے آجائے گا جبکہ تعیناتی کا عمل پیر سے شروع ہوگا۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ اگلے ہفتے منگل یا بدھ تک آرمی چیف کا نام سامنے آجائے گا، جو نام سمری میں آئیں گے ا±ن میں سے ہی ایک نام پر سب کا اتفاق رائے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کا عمل پیر سے شروع ہوگا اور 29 نومبر کو تقریب ہوگی جبکہ اتفاق ہوگیا ہے کہ کسی بھی نام پر عسکری و سیاسی قیادت اتفاق کرے گی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اسحاق ڈار نے صدر سے ملاقات میں آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے بات کی، سسٹم میں فوج کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، کوئی بھی فیصلہ اتحادیوں کی مشاورت کے بغیر نہیں کریں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنانے کی کوشش کررہے ہیں، ملک کی 75 سالہ تاریخ میں کسی نے اتنے الزام نہیں لگائے جتنے عمران خان نے لگائے، وہ بار بار ایک ہی بات دہرا رہے ہیں کہ نواز شریف مرضی کا آرمی چیف لارہے ہیں۔