اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما ء خالدمگسی نے حکومت سے اپنی راہیں جداکرلیں ،اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے خالد مگسی نے کہاکہ پی ٹی آئی کے رویےاورالفاظ نے مجھے دور کیا،
حتمی وقت آگیاخان صاحب نے ڈرایاہے کہ پتانہیں کیاہوجائے گا۔تفصیلات کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے رہنماء شاہ زین بگٹی کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما ء خالد مگسی نے بھی حکومت سے علیحدگی کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ
پی ٹی آئی کے رویے اورالفاظ نے مجھے دورکیا۔لڑائی کوباہرلے آئے ہیں تکلیف ہورہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ فریقین کوواپس لانے کاوقت گزرگیا۔









