بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایک تعیناتی سب پر بھاری، غلط فیصلہ انتشاربرپا کر سکتا ہے: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور  سابق وزیر  داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایک تعیناتی سب پر بھاری ہو گئی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ آئندہ 10 روز قوم اور ملک کے مقدر کا فیصلہ کریں گے، صحیح فیصلہ ملک کو صحیح سمت میں لے جائےگا اور غلط فیصلہ انتشار برپا کر سکتاہے۔

شیخ رشید نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ تباہ حال معیشت مزید سنگین ہو سکتی ہے، ہر حکومت شوگر ملز مالکان مافیا کے زیر اثر ہوتی ہے، زیادہ شوگر ملیں سیاست دانوں کی ہیں جو وزراتوں میں بھی ہوتے ہیں جس کی سزا عوام اورکسان بھگتتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید لکھا کہ ایک تعیناتی سب پر بھاری ہے، موجودہ حکومت نے صرف اپنے کیسز ختم کروائے ہیں جو وقت آنے پر دوبارہ بحال ہو جائیں گے۔

 شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی30 فیصد بڑھ گئی ہے، لوگ بجلی اور گیس کے بل دے نہیں  سکتے، خود ریلیف اور لوگوں کو تکلیف دی، 7 ماہ کی77 وزراکی حکومت نہ عوام میں جا سکتی ہے نہ مسائل حل کر سکتی ہے۔