بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روہت کو ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ، ہر فارمیٹ کیلئے الگ کپتان لگانے پر غور

ممبئی(سپورٹس ڈیسک) بھارتی ٹیم کے ہر فارمیٹ کے لیے الگ کپتان مقرر کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے بھارتی ٹیم کی تشکیل نو فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما کی جگہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے لیے نیا مستقل کپتان مقرر کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ روہت شرما آئندہ برس ہونے والے ورلڈ کپ تک ون ڈے ٹیم کی قیادت کر سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی ٹیسٹ کے کپتان کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست کے بعد گزشتہ روز بی سی سی آئی نے چیف سلیکٹر چیتن شرما سمیت پوری سلیکشن کمیٹی کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔