بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان نہیں جارہے اور کوئی عمران خان کو ہٹا بھی نہیں سکتا،پرویز خٹک

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیردفاع پرویز خٹک نے کہاکہ اپوزیشن کوتکلیف ہے کہ وزیراعظم ملک کوآگے لے کرچاہتے ملک کوچوروں اورلیٹروں سے بچاناچاہتے ہیں ۔اسلام آبادکے پریڈ گرائونڈ میںپی ٹی آئی کے امربالمعروف جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہاکہ یقین دلاتاہوں

عمران خان نہیں جارہے اور کوئی عمران خان کو ہٹا بھی نہیں سکتا،ہمیں بلیک میل کیا گیا ، ہم اسمبلی میں کیا کریں،انہوں نے کہاکہ ہمارے ساتھ بلیک میلرز ایم این ایز تھے جو چھوڑ کر چلے گئے،

ہمیں تحریک انصاف کا کوئی رکن چھوڑ کر نہیں گیا،انہوں نے کہاکہ جب یہ عوام میں جائیں گے ان کو بے عزت کیا جائے گا، ان پر کالا رنگ ڈالا جائیگا،جن کے ہاتھ میں اختیارات ہیں وہ بھی واپس چلے جائیں گے