خانیوال (وقار پراچہ )39ویں نیشنل مینز و تیسری وومینز باکسنگ چیمپئن شپ 24 تا 29 نومبر تک ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں منعقدہوگی ،چیمپئن شپ میں سولہ ٹیموں کے 280 کھلاڑی اور 120 آفیشلز شرکت کریں گے تفصیل کے مطابق پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری کرنل ریٹائرڈ محمد ناصر اعجاز تنگ نے میڈیا سے اظہار خیال کرتے ھوئے کہا کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام اور بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن اور سپورٹس بورڈ بلوچستان کے زیر انتظام 39 ویں نیشنل مینز و تیسری وومینز باکسنگ چیمپیئن شپ 24 تا 29 نومبر تک 2022 ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں منعقد ھو گی انہوں نے مزید بتایا کہ اس چیمپیئن شپ میں پاکستان آرمی پاکستان نیوی پاکستان ائیر فورس پاکستان واپڈا پاکستان ریلویز پاکستان پولیس کراچی پورٹ ٹرسٹ کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن ہائیر ایجوکیشن کمیشن صوبوں میں سندھ خیبر پختونخواہ پنجاب بلوچستان کے علاوہ اسلام آباد اور آزاد جموں کشمیر سمیت سولہ ٹیموں کے 280 کھلاڑی اور 120 آفیشلز شرکت کر رھے ھیں مردانہ تیرہ وزن 48,51 ،54,57,60,63.5,67,71,75,80,86,92,+92 کیلوگرامز اور خواتین چھ وزن 48,50,52,54,57,60کلوگرامز ھونگے , اس ضمن بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اور آرگنآئزنگ سیکرٹری سید حفیظ آغا نے بتایا کہ اس میگا ایونٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور تمام کھلاڑی اور آفیشلز 23 نومبر تک کوئٹہ پہنچ جائیں گے اس موقع پر پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے میڈیا کوآرڈینیٹر محمد پرویز پراچہ بھی موجود تھے
39ویں نیشنل مینز و تیسری وومینز باکسنگ چیمپئن شپ 24 تا 29 نومبر تک ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں منعقدہوگی،کرنل ریٹائرڈ محمد ناصر اعجاز








