بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ساتویں تھل جیپ ریلی کا سٹاک کیٹیگری راؤنڈ مکمل، ذوہیب حسن کی اول پوزیشن

ملتان ( مقبول حسین)ساتویں تھل جیپ ریلی کا سٹاک کیٹیگری راؤنڈ مکمل،سٹاک راؤنڈ کی اے کیٹیگری میں ذوہیب حسن 2 گھنٹے 23 منٹ 13 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے پہلے نمبر پر رہے،اے کیٹیگری میں میر نواز دشتی دوسرے اور علی مگسی تیسرے نمبر پر رہے، سٹاک راؤنڈ کی بی کیٹیگری میں سلطان بہادر 2 گھنٹے 26 منٹ 10 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے پہلے نمبر پر رہے، بی کیٹیگری میں بسمل دوسرے اور عمر تیسرے نمبر پر رہے،سٹاک کی سی کیٹیگری میں فلک 2 گھنٹے 38 منٹ 30 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے پہلے نمبر پر رہے،سی کیٹیگری میں راشد دوسرے اور جہانزیب عمرانی تیسرے نمبر پر رہے، سٹاک کی ڈی کیٹیگری میں جمیل 2 گھنٹے 39 منٹ 20 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے پہلے نمبر پر رہے،ڈی کیٹیگری میں حسنین نے دوسری اور اسامہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی،سٹاک وومن کیٹیگری میں رباب نے ایک گھنٹہ 30 منٹ میں فاصلہ طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کر لی،ریسکیو زرائع کے مطابق سٹاک کیٹیگری کے مقابلوں کے دوران 2 گاڑیاں حادثہ کی شکار ہو گئیں، فنشنگ پوائنٹ سے کچھ پہلے ریسر ٹیپو گرمانی کی گاڑی نمبر 609 الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور معمولی زخمی ہوا، ریسکیو ٹیم نے ڈرائیور ٹیپو گرمانی کو طبی امداد دے کر ان کی گاڑی سیدھی کر کے ٹریک پر ڈال دی،وزیر والا پوائنٹ پر ریسر ایاز سومرو کی گاڑی نمبر 811 کا ٹائر برسٹ ہو گیا،ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر ٹائر تبدیل کر کے گاڑی ٹریک پر ڈال دی،آج نیزہ بازی کے مقابلے بھی ہویے جن میں جنوبی پنجاب کے 14 اضلاع سے آئے ہوئے گھڑ سواروں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا اور شائقین نے گاڑیوں کی دوڑ کے ساتھ نیزہ بازی کے مقابلوں سے بھی لطف اندوز ہوئے۔