اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو آئینہ دکھادیا۔اتوار کوحکومت سے علیحدہ ہونے کے بعد بلاول کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شاہ زین بگٹی نے کہاکہ نہ تو بلوچستان اور نہ ہی سندھ میں ترقی ہوئی ہے، واضح رہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے اورشاہ زین بگٹی کا یہ بیان دراصل پی پی حکومت پر بھی تنقید تھی ۔
سندھ میں بھی ترقی نہیں ہوئی، شاہ زین بگٹی نے بلاول کو آئینہ دکھادیا








