بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز اور زرداری ڈاکو ،انہیں سلاخوں کے پیچھے کرنا ہے، شیخ رشید

  اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ نوازشریف، آصف علی زرداری ڈاکو ہیں جنہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے کرنا ہے۔ جلسے سے مختصر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہماری قوم نے مہنگائی اور روزگاری، بجلی کے بلوں کی مہنگائی کو بردارشت کیا ہے اور یہ قوم سمجھتی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ڈاکو ہیں جنہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے کرنا ہے۔انہوں نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ تین کرپٹ ٹولہ لیڈر نہیں ڈاکو ہے، انہوں نے مینج کیا اپنے پلیٹ لیٹس کم کیے اور لندن گئے، یہ سازش کرکے شاہ عبداللہ کے ساتھ سعودی عرب گئے۔