اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان تحریک انصاف کے تاریخی جلسہ عام سے خطاب کرتےہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی طرف سے پیغام بھجوائے جارہے ہیں کہ این آراو دے دو ہم وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لیں گے ۔اس موقع پر انہوں نے جلسے کے شرکاسے استفسار کیا کہ انہیں این آراو دے دیں جس پر شرکانے بلندآواز میں کہا”نو”۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج پاکستان کی عوام نے کپتان پر اعتماد کا اظہار کردیا، میں اور میرا بیٹا رکن اسمبلی ہیں ہم سودا نہیں کریں گے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے قوم کو مخاطب کرکے کہا کہ یہ تم دیکھ رہے ہو کہ عمران خان ایک تنہا ہے، متحدہ اپوزیشن کا نشان، جھنڈا اور منشور ایک نہیں ہے، وہ سب اکٹھے ہوگئے، آج قوم سےپوچھتا ہوں کہ عمران خان کا سر نیچا کرنے دو گے۔
اپوزیشن این آراومانگ رہی ہے کیادیدیں؟شاہ محمودکا استفسار،جلسے کے شرکا نے “نو” کہہ دیا








