اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے کوڈ آف کنڈکٹ میں ترمیم کر دی۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ترمیم کے بعد اب طویل المدتی پابندیوں کے خلاف اپیل کی جا سکے گی۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ترمیم کے بعد ڈیوڈ وارنر کے لیے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان بننے کے لیے دروازے کھل گئے ہیں، ڈیوڈ وارنر کپتانی سے متعلق پابندی کے خلاف اب اپیل کر سکیں گے۔
یاد رہے کہ ڈیوڈ وارنر پر آسٹریلوی کرکٹ میں قیادت کی ذمے داری نبھانے پر پابندی ہے، ڈیوڈ وارنر پر 2018 میں بال ٹیمپرنگ کیس کی وجہ سے ٹیم کی قیادت پر پابندی لگی تھی۔









