اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اپنے بہترین دوست اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی خیریت دریافت کرنے اسپتال پہنچ گئے۔
شاہین آفریدی کا گزشتہ روز اپینڈکس کا آپریشن ہوا جس کے بعد وہ اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
قومی کرکٹر حارث رؤف اپنے دوست شاہین آفریدی کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے جہاں سے انہوں نے اپنی اور شاہین کی سیلفی ٹوئٹر پر شیئر کی۔
حارث رنے شاہین کو ٹائیگر اور چیمپئن قرار دیا اور ساتھ ہی جلد صحتیابی کی امید ظاہر کی۔
Get well soon my buddy, champion, Tiger ❤️❤️ I am always with you as a brother. @iShaheenAfridi pic.twitter.com/FtiupgJoRP
— Haris Rauf (@HarisRauf14) November 20, 2022
اپنے پیغام میں حارث رؤف نے کہا کہ’ ایک بھائی کی طرح میں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوں’۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز شاہین شاہ آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اسپتال سے لی گئی تصویر شیئر کی تھی اور ساتھ ہی بتایا تھا کہ ان کا اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے لیکن الحمداللّٰہ ان کی حالت بہتر ہے۔
آپریشن کے بعد ڈاکٹرز نے شاہین آفریدی کو چار ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد ان کے گھٹنے کی انجری کا ری ہیب شروع ہوگا۔
شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔
شاہین شاہ آفریدی کےآئندہ سال اپریل میں سیلیکشن کیلئے دوبارہ دستیاب ہونے کے امکانات ہیں۔









