بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی پرواز جاری ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 58 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 223 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 223 روپے 17 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان پایا جاتا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 51 پوائنٹس کے اضافے سے 42787 پر آ گیا ہے۔