بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

منصور رانا کی بیٹی کی شادی میں کس کس کرکٹر نے شرکت کی؟

قومی کرکٹ ٹیم کے مینیجر منصور رانا کی بیٹی کی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، جس میں بابر اعظم سمیت دیگر کرکٹرز نے شرکت کی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر منصور رانا نے اپنی بیٹی کی شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

منصور رانا نے تصاویر کے ساتھ پیغام میں لکھا ہے کہ الحمدلِلّٰہ میری بیٹی عبیرہ رانا کی اویس چوہدری کے ساتھ شادی ہو گئی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے مینیجر کی جانب سے شیئر کی گئیں تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی شرکت کی ہے۔

اس کے علاوہ کرکٹر سلیمان بٹ اور کامران اکمل کو بھی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔