بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پہلے تیس سال بڑے اور پھر پچیس سال چھوٹے شخص سے شادی۔۔۔عارفہ صدیقی کی محبت کی ایسی کہانی جس میں بڑی قربانی دی گئی

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی خوش قسمتی رہی ہے کہ ایسے کئی ایسے ستارے میسر آئے جو انڈسٹری میں قدم رکھتے ہی آسمان کی بلندیوں کی چھونے لگے- آج ایسے ہی ایک ستارے کو دنیا عارفہ صدیقی کے نام سے بھی جانتی ہے خوبصورت نین نقش اور بہت پیاری آواز کی مالک عارفہ صدیقی کی زندگی میں کامیابیوں نے اپنا عروج دیکھا۔۔۔انہوں نے اپنی والدہ کی طرح اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تو سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔۔۔جب گائیکی کی دنیا میں آئیں تو ان کی آواز نے سب کے ہوش اڑا دئے۔۔۔ عارفہ صدیقی ابھی پچیس برس کی تھیں تو انہیں محبت ہوگئی۔۔۔یہ محبت کسی نوجوان سے نہیں بلکہ موسیقار نذر حسین سے تھی۔۔۔نذر حسین کی عمر پچپن برس تھی اور انہوں نے بہترین کامیاب گانوں کی موسیقی ترتیب دی۔۔۔ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ عارفہ نے یہ کسی لالچ میں کیا۔۔۔تو ایسا بالکل نہیں تھا کیونکہ نذر حسین نا تو کوئی بہت امیر انسان تھے اور نا ہی اس محبت کی عمر کی معیاد وقتی تھی۔۔۔یہ شادی تو نذر حسین کی اسی سالہ زندگی میں ہمیشہ ساتھ رہی-

image

عارفہ صدیقی کے چاہنے والے تو انڈسٹری میں بے شمار تھے لیکن ان کو کسی بھی نوجوان کی جانب کشش محسوس نا ہوئی۔۔۔تیس سال کی عمر کے فرق کے باوجود وہ نذر حسین پر جان لٹاتی تھیں۔۔۔ان کی محبت کا یہ عالم تھا کہ کیرئیر کے اس عروج پر انہوں نے سب کچھ ختم کرکے گوشہ نشینی اختیار کی اور یہ ایسے وقت میں محبت کے لیے ایک بڑی قربانی تھی۔۔۔قریبی دوستوں نے عارفہ صدیقی کو اس شادی میں اپنے فرائض بھرپور انداز میں نبھاتے دیکھا۔۔۔ جب اسی سال کی عمر میں نذر حسین کی زندگی ختم ہوئی تو دو ماہ بعد ہی عارفہ صدیقی نے دوبارہ شادی کا فیصلہ کیا اور یہ شادی خود سے پچیس برس چھوٹے تعبیر علی سے کی۔۔۔دنیا والوں نے بہت باتیں بنائیں کہ میاں کے مرتے ہی عدت کا بھی انتظار نا کیا لیکن عارفہ صدیقی نے کبھی کسی بات کا نا تو جواب دیا اور نا ہی انٹرویو دینے آئیں۔۔۔

image

اب وہ دین کی طرف خود کو مکمل طور پر راغب کر چکی ہیں اور اپنے نوجوان شوہر کے ساتھ زندگی کے ایام خوشی خوشی گزار رہی ہیں۔۔۔