ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ کنگ خان کے ممبئی میں واقع گھر ‘منت’ کے باہر لگی نیم پلیٹ (نام کی تختی) سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا پر شاہ رخ کے گھر کی نیم پلیٹ کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ چمچماتی نیم پلیٹ کو ہیروں سے تیار کیا گیا ہے جس کے اوپر اداکار کے گھر کا نام ‘منت’ درج ہے۔
منت کی نیم پلیٹ تقریباً 2 ماہ بعد تیار کرکے لگائی گئی ہے جو کہ مکمل طور پر ہیروں سے بنائی گئی ہے۔
After 2 months #Mannat new gate design is unveiled and it's super awesome.
What do you think guys? 😍#GauriKhan #ShahRukhKhan pic.twitter.com/w2VcF2AEl9— Team Shah Rukh Khan Fan Club (@teamsrkfc) November 19, 2022
اس سے قبل شاہ رخ کے گھر کی نیم پلیٹ براؤن رنگ کی تھی جو کہ سونے سے بنی تھی تاہم اب اسے ہیروں سے بنایا گیا ہے۔
عالیشان بنگلے کی عالیشان نیم پلیٹ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
Latest ⚡HQ & tagless video & pics of #Mannat’s diamond nameplate 💎 which perfectly symbolises ThePalaceOfTheLastOfTheStars🌟 & reminds us of those lyrics Dil Ka Ye Kamal Khile..Sone Ka Mahal Mile..Barasne Lage Heere Moti✨
RT if u can't wait to click a 🤳 with it!#ShahRukhKhan pic.twitter.com/fufgJLt8qz— Shah Rukh Khan Universe Fan Club (@SRKUniverse) November 19, 2022
واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز پر اس نیم پلیٹ کے بارے میں سوشل میڈیا پر خبر آئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ اسے گوری خان نے ڈیزائن کیا ہے۔









