اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جو خط وزیراعظم عمران خان نے جلسے میں لہرایا وہ عسکری قیادت کے ساتھ شیئر کیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق شاہ محمودقریشی نے کہاکہ ہمیں خط کے ذریعے دھمکی دی گئی ہے، خط دکھانا وزیراعظم کا اختیار اور صوابدید ہے، ہمیشہ کوشش کی ہر معاملے میں مشاورت سے چلیں،جو خط وزیراعظم نے لہرایاوہ عسکری قیادت کے ساتھ شیئر کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ جس دن خط موصول ہواوہ تاریخ بھی بتا سکتے ہیں، وزیراعظم نے فرمایاہے کہ آف دی ریکارڈ خط دکھائیں گے،میرا نہیں خیال کہ وہ اسے میڈیاکو آف دی ریکارڈ دکھائیں گے،کیونکہ یہ ایک خفیہ دستاویزہے اسے نہیں دکھا سکتے۔
وزیراعظم نےجو خط لہرایا عسکری قیادت کے ساتھ شیئر کیاہے،شاہ محمود








