پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا فیفا ورلڈکپ 2022 میں سفر تو ابھی شروع نہیں ہوامگر عالمی ایونٹ کے آغاز کے ساتھ ہی انہوں نے ایک ریکارڈ ضرور اپنے نام کرلیا ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر 50 کروڑ فالوورز والے پہلے صارف بن گئے ہیں۔
اس طرح وہ میٹا کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ کے سب سے بااثر صارف بھی سمجھے جاسکتے ہیں۔
پرتگالی فٹبالر کے بعد دوسرے نمبر پر ایک اور فٹبالر لیونل میسی موجود ہیں جن کو 37 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ افراد فالو کررہے ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے لیونل میسی کے ساتھ ایک تصویر بھی 19 نومبر کو انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی جو چند گھنٹوں میں ہی اس سوشل میڈیا نیٹ ورک پر دوسری سب سے زیادہ لائیک کی جانے والی تصویر بن گئی۔
یہ تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوچکی ہے جو بنیادی طور پر ایک اشتہار کا حصہ ہے۔
اس تصویر کو لیونل میسی نے بھی اپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا تھا۔










