بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کان کھول کرسن لو! یہ ادارے بھی نوازشریف کے اورقوم بھی،مریم نوازکا عمران خان کے خطاب پر ردعمل

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کاجلسہ فیل ہوگیا۔مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی جلسےمیں 10لاکھ توکیا 10 ہزار لوگ بھی نہیں آئے، پریڈ گراؤ نڈوالوں جلسہ دیکھنا ہےتوگوجرانوالہ آکر دیکھ لو، عوام نے وزیر اعظم عمران خان کے جلسے میں نہ جاکر ان کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم کردی۔ نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے جلسے کی ناکامی کا الزام بھی نوازشریف پرنہ لگا دینا، پریڈ گراؤنڈ میں’چی چی‘ کرنے والا پاکستان کا سب سے بڑا چوہا ہے،عوام کا آٹا، چینی کھا کھا کر جو چوہا موٹا ہوگیا اس کانام’عمران خان‘ہے۔ مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان کا جواب دیا کہ نواز شریف لندن میں جس سےبھی چھپ چھپ کر ملتے ہیں وہ ملکی مفاد میں ملتے ہیں، 12 ارب روپے نواز شریف کےخلاف ثبوت ڈھونڈے کے لیے خرچ کیے گئے،کیا یہ تمہارے خاندان کی کمائی ہے؟ انہوں نے کہا کہ مریم نواز بدلے میں کیا نکلا، پوری دنیا نےکہہ دیا نوازشریف صادق وامین ہے، تم سننا چاہتے ہو’ایبسلوٹلی ناٹ‘ کسےکہتے ہیں؟ یاد کرو وہ دن جب نوازشریف نے 5 ارب ڈالر کی آفرٹھکرائی، نوازشریف نے بھارت کے 5 دھماکوں کے بدلے 6 دھماکے کیے۔ مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ تمہارے پاس راز ہوتے تو آج دکھاتے، انہیں معلوم ہے کہ زبان کھولی توکرپشن کےپلندے کھل جائیں گے،کان کھول کرسن لو! یہ ادارے بھی نوازشریف کے ہیں اورقوم بھی۔