بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شوبز شخصیات کے فسطائی حکومت کی حمایت کرنے پرافسوس ہوا، ریحام خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے شوبز شخصیات کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور وزیر اعظم کی حمایت کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ریحام خان نے شوبز شخصیات کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کی تعریفیں اور ان کی حمایت کرنے کے عمل کو افسردہ بھی قرار دیا۔انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ جب شوبز شخصیات کو اسکرین پر کام کرتے دیکھ کر ان کے لیے عزت بڑھ جاتی ہے، ان کی جانب سے فاشسٹ حکومت کی تعریف کرنے پر دکھ ہوا۔ ریحام خان نے لکھا کہ جن اداکاروں کا ہم احترام و عزت کرتے رہے، ان کی جانب سے فاشسٹ حکومت کی تعریفیں سن کر دکھ ہوا۔وزیر اعظم کی سابق اہلیہ نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ اب حالیہ حکومت ختم ہونے کے راستے پر گامزن ہے۔ ریحام خان نے لکھا کہ فنکاروں کو ایسے سیاستدانوں کے خلاف استعمال نہیں ہونا چاہیے جو کہ حکومت کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے فنکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے کام سے کام رکھیں اور حکومت کی تعریفیں کرنے سے باز رہیں۔