اسلام آباد: اثاثہ جات کیس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بریت کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائے گا،عدالت نے گزشتہ روز فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسحاق ڈار نے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے،نیب نے ستمبر 2017 میں ریفرنس دائر کیا تھا ،عدالت نے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دیا تھا،اسحاق ڈار نے چار سال بعد عدالت میں سرنڈر کیا اور بریت کی درخواست دائر کی تھی،عدالت نے اسحاق ڈار کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر رکھی ہے۔









