جدہ ( امیر محمد خان ) ارجنٹائن کے خلاف فٹبال میچ جیتنے پرسعودی عرب میں مقیم پاکستانی تارکین وطن نے بھی بھرپورجشن منایا۔ میچ کے پیش نظر سعودی حکومت نے تمام سرکاری اداروں میں دوپہر بار بجے چھٹی کا اعلان کردیا تھا ۔ میچ جیتنے کی خوشی میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوان اور ہر عمر کے افراد نے سعودی جھنڈوں کے ساتھ خوشی مناتے ہوئے شاہراوں پر رخص کیا ان کے ہمراہ یہاں مقیم پاکستانیوں نے سعودی دوستوں کو مبارکباد دی ، پاکستانیوں نے کئی من مٹھائی تقسیم کی اور سعودی نوجوانوں کو پیش کی،دفتروں میں موجود خواتین اور مردوں نے جشن منایا۔
ارجنٹائن کیخلاف فتح،سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کا جشن،مٹھائی تقسیم کی








