بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تصویر میں لڑکیاں بال کاٹ رہی ہیں لیکن غلطی کہاں ہے؟ ایسی تصویر جس میں تیز نظر والے افراد بھی غلطی نہ ڈھونڈ سکیں

تصویری پہیلیوں میں تیز دماغ کا بہت اہم کردار ہوتا ہے کیونکہ دماغ تیز کام کرے گا تو پہیلی بھی کم وقت میں سلجھے گی۔ آج ہم آپ کے لیے ایک دلچسپ تصویر پہیلی لے کر آئے ہیں جس کو آپ نے صرف اور صرف دس سیکنڈ میں حل کرنا ہے۔

آپ نے تصویر دیکھ کر یہ بتانا ہے کہ اُس میں غلطی کیا ہے۔

اوپر دی گئی تصویر کا جواب چوکنا ذہن والے افراد جلدی دے سکتے ہیں۔ اس تصویر میں پوشیدہ غلطی کو تلاش کرنے میں آپ کو اپنی نظریں اچھی طرح جمانا ہوں گی۔

آئیے پہلے ایک نظر ڈالیں کہ یہ تصویر کیا ہے۔ ایک ہئیر سیلون میں چار خواتین موجود ہیں جن میں سے دو بیٹھی بال کٹوا رہی ہیں اور باقی دو سیلون میں کام کرنے والی لڑکیاں ہیں۔ لیکن غلطی کہاں موجود ہے کیا آپ نے دیکھ لی؟

تو چلیے اب اس تصویری پہیلی کو حل کرتے ہیں اور جواب سے آگاہ کرتے ہیں۔

مذکورہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرسی پر بیٹھی دونوں لڑکیوں کے بال حقیقت میں کچھ اور آیئنے میں کچھ الگ ہئیر اسٹائل میں نظر آرہے ہیں جو اس پہیلی کا جواب ہیں۔

نیچے دی گئی تصویر میں آپ جواب دیکھ سکتے ہیں۔