وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیفا ورلڈکپ کے شاندار انتظامات اور عالمی امن و ترقی کے فروغ کے لیے قطرکو سراہا جانا چاہیے۔
ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بدقسمتی سے قطرکو فیفا ورلڈکپ کی میزبانی پر پروپیگنڈےکا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس کے بجائے میگا ایونٹ کے شاندار انتظامات اور عالمی امن و ترقی کے فروغ کے لیے قطرکو سراہا جانا چاہیے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ پاکستان امیر قطر اور قطرکے عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیےکھڑا ہے۔
Unfortunate that Qatar is being subjected to a barrage of propaganda as host of FIFA World Cup. It should rather be commended for wonderful arrangements for mega event & being a promoter of global peace & development. Pakistan stands in solidarity with HH Emir & peole of Qatar 🇶🇦
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 23, 2022









