اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کے کھیلنے سے فرق نہیں پڑے گا اور فیصلہ تبدیل نہیں ہوگا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صدرعلوی نے ماضی میں اپنی آئینی ذمے داریاں پوری نہیں کیں، اس لیے حکومت چاہتی ہے کہ اہم تعیناتی میں کوئی سقم رہ جائے تو اسے پورا کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ صدر، وزیراعظم کی سفارش کے پابند ہیں، جب ایک بار سمری چلی گئی تو اس پردوسری رائے نہیں ہوسکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے غلطیوں کا اعتراف کیا اور کوشش کی ہے کہ آنے والی عسکری قیادت کو ڈائریکشن دے دیں، مجھے اعتماد ہے کہ اب غیر آئینی مداخلت نہیں ہوگی۔









