بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایڈم زمپا پاکستان میں اسپن جادو دکھانے کو بے قرار

لاہور(نیوز ڈیسک) ایڈم زمپا پاکستان کی کنڈیشنز میں اسپن کی جادوگری دکھانے کیلیے تیار ہیں۔ورچوئل میڈیا کانفرنس میں آسٹریلوی بولر نے کہا ہے ٹیسٹ سیریز میں فتح سے مورال بلند ہوا ہے

، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پر عزم ہیں، بعض تجربہ کار کرکٹرز کی عدم موجودگی میں سینئرز کو بوجھ اٹھانا ہوگا

اور میں اس کے لیے ذہنی طور پر تیار بھی ہوں، میری کوشش ہوگی کہ اننگز کے درمیانی اوورز میں رنز روکنے اور وکٹیں اڑانے کی ذمہ داری ادا کروں،

اسکواڈ میں جگہ بنانے والے نئے کرکٹ بھی باصلاحیت ہیں ان کے پاس اپنا لوہا منوانے کا اچھا موقع ہوگا۔