بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میر ضیا لانگو نے صوبائی وزیر بلوچستان کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

کوئٹہ (ممتاز نیوز)میر ضیا لانگو نے صوبائی وزیر بلوچستان کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ۔ قائم مقام گورنر میر جان محمد جمالی نے حلف لیا ۔ اس سے پہلے ایس اینڈ جی اے ڈی سے میر ضیا لانگو کو مشیر کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ۔ نوٹی فکیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ایڈوائس پر گورنر نے میر ضیا لانگو کو مشیر کے عہدے سے ہٹایا ۔ حلف برداری میں صوبائی وزرا ، ارکان اسمبلی اور اعلیٰ سول اور عسکری حکام شریک تھے ۔ سابق وزیر اعلیٰ جام کمال کی کابینہ میں ضیا لانگو بحیثیت وزیر شامل تھے جبکہ میر عبدل قدوس بزنجو کی کابینہ میں بحیثیت مشیر خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔ دونوں وزرائے اعلیٰ کے ادوار میں محکمہ داخلہ اور قبائلی امور کا قلمدان میر ضیا لانگو ہی کے پاس تھا ۔