بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی بیوروکریسی میں اکھاڑپچھاڑ، امداد اللہ بوسال کو سیکرٹری تجارت کا لُک آفٹر چارج تفویض،سجاد اظہر جوائنٹ سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوار تعینات

اسلام آباد(صغیر چودھری) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، سیکرٹری انڈسٹریز ڈویژن امداد اللہ بوسال کو سیکرٹری تجارت کا لُک آفٹر چارج تفویض، گریڈ 20 کے سجاد اظہرکو جوائنٹ سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوار تعینات کردیاگیا ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے جوائنٹ سیکرٹری وزارت مذہبی امور مرزا علی محسود کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ان کی جگہ تقرر کے منتظر سجاد حیدر جوائنٹ سیکرٹری وزارت مذہبی امور تعینات کیاگیاہے ۔اسی طرح گریڈ 19 کے ڈپٹی سیکرٹری محمد احمد کا کامرس ڈویژن سے خزانہ ڈویژن میں تبادلہ کردیاگیا، عادل اقبال کی خدمات گلگت بلتستان سے خیبرپختونخوا حکومت کے سپردجبکہ سیکشن افسر فرحان اختر کا نیشنل فوڈ سکیورٹی ڈویژن سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تبادلہ کردیاگیا،سندھ حکومت میں تعینات گریڈ 18 کے تاشفین عالم کی معطلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔گریڈ 18 کی او ایس ڈی فضاء علی کی چھٹی میں 13 جنوری 2024 تک توسیع کردی گئی ۔ادھر سیکرٹری تجارت صالح فاروقی کے بیرون ملک دورے کے باعث سیکرٹری انڈسٹریز ڈویژن امداد اللہ بوسال کو سیکرٹری تجارت کا لُک آفٹر چارج تفو یض کردیاگیا۔ اسی طرح تحریم فاطمہ کو ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک کراچی مقررکردیاگیا۔تحریم فاطمہ کا تقرر 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر کیا گیا ہے، وہ اس سے پہلے ڈپٹی ڈائریکٹر پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی تعینات تھیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔