بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کپتان کی کال پر کارکنان پرجوش، قافلے راولپنڈی کی طرف رواں دواں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کال پر ملک بھر سے قافلے راولپنڈی کی جانب رواں دواں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیض آباد کے مقام پر بڑے عوام اجتماع کے انعقاد کے لئے عمران خان کی جانب سے فائنل کال دی گئی تھی جس میں شرکت کے لئے پی ٹی آئی کارکنان سمیت پاکستان کی عوام پرجوش ہیں اور ملک کے مختلف علاقوں سے پارٹی رہنماؤں کی قیادت میں راولنڈی پہنچنے کے لئے نکل پڑے ہیں۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے زیر قیادت حقیقی آزادی مارچ کے لئے گلگت بلتستان ریلی پنڈی پہنچ گئی ہے۔

قافلے میں ہزاروں عوام و پی ٹی آئی کارکنان شامل ہیں جبکہ ہزاروں چھوٹی بڑی گاڑیاں شامل ہیں۔

تاہم گلگت بلتستان سے بڑا قافلہ صدر سے جلسہ گاہ کی جانب روانہ ہوگیا ہے۔

ڈی آٸی خان میں پی ٹی آئی آزادی مارچ کیلٸے کھلاڑی الامین ہاٸوس پہنچنا شروع ہو گٸے، علی امین گنڈہ پور کی قیادت میں قافلے براستہ یارک انٹرچیج سی پیک راولپنڈی جاٸیں گے۔

آذادی مارچ میں شرکت کیلئے گوجرانوالہ سے بڑا قافلہ سینٹرل پنجاب کے صدر حماد اظہر کی قیادت میں روانہ ہو گا۔

فیصل آباد حلقہ NA-108 سے سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب کی قیادت میں ایک بڑا قافلہ رات گئے راولپنڈی کیجانب رواں دواں ہے۔

سید ذوالفقار عباس بخاری اٹک سے بڑا عجوم لے کر راولپنڈی کی طرف روانہ ہوگئے ہیں  جس میں شریک کارکنان کی تعداد تقریبا  4500 سے 5000 لوگوں کی بتائی جا رہی ہے۔

عمران خان کی روانگی:

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے پی ٹی آئی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لاہور سے راولپنڈی روانگی کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج دوپہر 1 اور 2 بجے کے درمیان زمان پارک سے روانہ ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان زمان پارک سے سخت سیکیورٹی کے حصار میں لاہورائرپورٹ پہنچیں گے۔ پی ٹی آئی کے چئیرمن آئر پورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹرراولپنڈی روانہ ہوں گے۔

تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان راولپنڈی میں آزادی مارچ کی قیادت کریں گے۔ عمران خان کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں ڈاکٹرز بھی موجود ہوں گے۔