لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مداحوں کے لیے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنے پسندیدہ کرکٹرز سے ملاقات کا موقع فراہم کیا ہے وہ بھی ایک نہیں دو،دو۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا جس میں شائقین کرکٹ اپنے پسندیدہ پاکستان کرکٹر سے ملاقات کا سنہرا موقع حاصل کرسکتے ہیں، اس کیلئے پی سی بی کی جانب سے ایک آن لائن آفیشل سٹور متعارف کرایا گیا ہے جس پر مداح پاکستانی ٹیم کی جرسی، کیپ، شاٹس اور دیگر سامان آرڈر کرسکتے ہیں اور ان میں سے کچھ خوش قسمت صارفین کو پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران اپنے پسندیدہ کرکٹر سے ملنے کا موقع ملے گا۔









