لورالائی (ممتازنیوز)ایف سی ٹریننگ سینٹر لورالائی سے 66 واں بیچ پاس آؤٹ ہوگیا ۔ 758 ریکروٹس بیچ میں شامل تھے ۔ تمام ریکروٹس کا تعلق بلوچستان سے ہے ۔ کمانڈر 12 کور لیٹیننٹ جنرل آصف غفور پاسنگ آؤٹ کے چیف گیسٹ تھے ۔ دوران تربیت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈیرہ بگٹی کے بابل خان کو آئی جی ایف سی چھڑی اور سبی کے محمد زاکر کو آئی جی ایف سی میڈل سے نوازا گیا ۔ آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل چودہری امیر اجمل نے خطبہ استقبالیہ دیا ۔ دورے میں کمانڈر 12 کور لیٹیننٹ کی لورالائی ، سنجاوی اور دکی کے عمائدین اور ریذیڈینشئیل اسکول لورالائی کے طلبہ وفد سے بھی ملاقات ہوئی ۔










