بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان میں اس وقت قانون نام کی کوئی چیز نہیں ، خرم شیر زمان

کراچی (نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت قانون نام کی کوئی چیز نہیں ، حیرت کی بات ہے کہ چیف جسٹس نے ابھی تک ان غیر قانونی گرفتاریون کا نوٹس بھی نہیں لیا ، گزشتہ روزسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میںسندھ اسمبلی کے رکن وپی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ اعظم سواتی کی دوبارہ گرفتاری ثابت کرتی ہے کہ پاکستان میں اس وقت قانون نام کی کوئی چیز ہی نہیں بس طاقت کیذریعے جو دل میں آئے وہ کرو اور حیرت کی بات تو یہ بھی ہے کہ چیف جسٹس صاحب نے ابھی تک ان غیرقانونی گرفتاریوں کا نوٹس بھی نہیں لیا۔