خضدار(ممتازنیوز) کمانڈنٹ قلات اسکاؤٹس سے کرنل حافظ کاشف رشید سے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار نے ملاقات کی ۔اس موقع پر کمانڈنٹ نے کہاکہ امن سکیورٹی فورسز کا مشن ہے ، عام لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوشاں ہیں ۔ کمانڈنٹ کرنل حافظ کاشف رشید کا کہنا تھاکہ امن ہوگا تو ترقی ہوگی ، امن ہوگا تو معاشی تجارتی سرگرمیاں تیز ہوں گی ۔انہوں نے کہاکہ بہتری کی گنجائش ہے ، چاہتے ہیں کہ ایسا سازگار ماحول فراہم کریں کہ تاجر پرسکون بزنس کریں اور شہری بے فکر ہوکر زندگی گذاریں ۔ ایکشن کمیٹی نے خضدار میں امن کیلئے سیکورٹی فورسز سے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ ۔
کمانڈنٹ قلات اسکاؤٹس سے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کی ملاقات،امن کیلئے تعاون کی یقین دہانی








