اسلام آباد: سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنوردلشاد کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں استعفے آگئے تو ملک سیاسی بحران کا شکار ہوجائے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنوردلشاد نے کہا کہ ملک کی صورتحال بہت خراب ہوتی جارہی ہے، اتنی بڑی تعداد میں استعفےآجائیں تو سیاسی بحران جنم لےگا۔
انہوں نے کہا کہ مجھےنظر نہیں آرہا کہ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد میں آئےگی البتہ وفاق گورنر کو کہہ سکتی ہےکہ وہ وزیراعلیٰ سےاعتماد کا ووٹ لیں۔
کنور دلشاد کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت باربار کہتی تھی کہ عمران خان صوبائی اسمبلیاں تحلیل کریں، ہم وفاقی اسمبلی تحلیل کردیں گے۔
سیاسی بحران جنم لینے والا ہے، سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کی وارننگ








