بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان اور ایران سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

 

سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان اور ایران کی ٹیمیں اپنے میچز جیت کر فائنل میں پہنچ گئیں۔
لاہور میں جاری سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دےکر فائنل کے لیئے کوالیفائی کرلیا، پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں سری لنکا کو تین صفر سے ہرایا۔
سری لنکا کے خلاف پاکستان کی جیت کا اسکور 25-21، 26-24 اور 25-23 رہا، ایک اور میچ میں ایران نے بنگلادیش کو تین صفر سے مات دی، ایران نے 22-25 ،17-25 اور 20-25 کے اسکور سے فتح سمیٹ کرفائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان اور ایران کی ٹیمیں منگل کو فائنل سے قبل پیر کو آخری لیگ میچ میں مد مقابل آئیں گی جبکہ دوسرا میچ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ہوگا۔