بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

‘عمران اسماعیل کے کپڑوں سے 4 گولیاں نکلیں’، عمران خان کے بیان پر میمز کی برسات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں سیاسی صورتحال ایک کے بعد ایک حیران کن پہلو دکھا رہی ہے جس کی حالیہ مثال سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا اعلان ہے۔

عمران خان  نے راولپنڈی کے جلسے سے خطاب میں کہا کہ تمام اسمبلیوں سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد مشاورت کے بعد اعلان کیا جائے گا۔

تاہم رحمان آباد میں عمران خان کی جانب سے کیے گئے جلسے میں ان پر وزیر آباد میں چلنے والی گولیوں کا تذکرہ کیا گیا جو سوشل میڈیا صارفین کے لیے میمز کا سامان بن گیا۔

حملے کے وقت عمران اسماعیل عمران خان کے ہمراہ تھے، اس حوالے سے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا ‘چار گولیاں عمران اسماعیل کے کپڑوں سے نکلیں لیکن وہ بچ گئے’۔

عمران خان کے اس بیان پر ٹوئٹر صارفین نے میمز بناڈالیں جب کہ کچھ نے دلچسپ تبصرے بھی کیے، ملاحظہ کیجیے:

https://twitter.com/druglard/status/1596751505855762432?s=20&t=ClvYGEAS8r_Zu029iF452w