بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کی روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کا شیڈول تبدیل ہو گیا۔

وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز روس کے دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچے تھے جہاں ان کا سرخ قالین استقبال کیا گیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کی آج روسی صدر ولادیمیر سے ون آن ون ملاقات طے ہے۔

تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی روسی صدر سے ملاقات کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے اور ملاقات کا دورانیہ ایک گھنٹے سے بڑھا کر 3 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن دوپہر کے کھانے پر بھی ملاقات کریں گے جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہو گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان اور ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک روس تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا۔