بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

زمونگ کورانسٹی آف سٹریٹ چلڈرن ڈی آئی خان میں سپورٹس فیسٹول کا انعقاد

پشاور(سپورٹس رپورٹ) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس اور زمونگ کور کے زیر اہتمام یتیم اور بے سہارا بچوں کے لئے ڈی آئی خان سپورٹس کمپلیکس میں دو روزہ سپورٹس فیسٹیول کا شاندار انعقاد کیاگیا جس میں زمونگ کور انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹ چلڈرن ڈی آئی خان کے بچوں نے کثیر تعداد میں کرکٹ، فٹبال، رسہ کشی، ایتھلیٹکس،میوزیکل چیئرسمیت مختلف گیمز میں حصہ لیا۔ اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس جمشید بلوچ اور ریجنل سپورٹس آفیسر ڈی آئی خان انور کمال برکی مہمان خصوصی تھے جنہوں نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ زمونگ کور ماڈل سکول کی ڈائریکٹر سپورٹس مس خدیجہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زمونگ کور رفیع اللہ خان،میڈم جمیلہ سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات موجود تھیں۔ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخو ا کے زیراہتمام ڈی آئی خان کے بعد پشاور سٹریٹ چلڈرن کیلئے بھی تین روزہ مقابلے آج 29 نومبر سے شروع ہونگے جس کی اختتامی تقریب یکم دسمبر کو زمونگ کورماڈل سکول پشاور میں منعقد ہوگی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن جمشیدبلوچ نے کہا کہ زمونگ کور کے بچے ہمارے بچے ہیں پاکستان کے بچے ہیں ان کی فلاح وبہبود کئے ہر قسم کا تعاون کویقینی بنایا جائے گا، صوبے میں پروموشن اف سپورٹس ہمارا موٹو یے اور صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیاں بلاتفریق سب کو فراہم کی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سپورٹس انفراسٹرکچر اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے یہی وجہ ہے کہ صوبہ بھر میں سپورٹس ایونٹس کا تسلسل کیساتھ انعقاد کیا جا رہا ہے۔