اسلام آباد (ممتازنیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 25نومبر 2022 کو سکردو میں خصوصی بچوں کے سکول میں گیس دھماکے کے واقعہ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے طلباء کو ہر ممکن طبّی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے برنز سینٹر، پمز اسلام آباد کو احکامات جاری کر دئیے۔طلباء کے علاج پر اٹھنے والے تمام تر اخراجات وفاقی وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز برداشت کرے گا،اس ضمن میں وزیراعظم آفس کی طرف سے ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔
وزیراعظم کی سکردو کےسکول میں گیس دھماکے سے زخمی طلباء کو ہر ممکن طبّی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت








