بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر پاکستان گرین ٹاسک فورس ڈاکٹر جمال ناصر کاپنجاب پویلین کا دورہ

راولپنڈی:صدر پاکستان گرین ٹاسک فورس ڈاکٹر جمال ناصر نے ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد کے ہمراہ لوک میلے میں پنجاب پویلین کا دورہ کیا۔دورے کے موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سلیمان نے مہمان خصوصی کو پنجاب بھر سے آئے دستکاروں کے بارے بریف کیا۔
ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دستکاری متنوع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ملک کی اپنی دستکاری کی خصوصیت ہے جس میں نقش و نگار، کڑھائی، کپڑے اور زیورات شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر رنگ، انداز اور ڈیزائن، ایک منفرد علامت کے ساتھ، لوگوں کی مقامی مہارتوں کی بنیاد پر ایک مخصوص علاقے کی ثقافت کو پیش کرتا ہے۔ دستکاروں کو جدید ٹیکنالوجی اور تربیت کی فراہمی سے پاکستان دستکاریوں کی برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ حاصل کر سکتا ہے۔ پاکستانی دستکاریاں دنیا بھر میں مشہور ہیں، حال ہی میں بین الاقوامی دوبئی ایکسپو میں پاکستانی دستکاروں نے اپنے فن سے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ و ثقافت اور بہترین دستکاری ہے۔ تاہم ہم زیادہ تر بین الاقوامی دستکاری مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ ہمیں آگاہی پیدا کر کے دنیا بھر میں اپنی دستکاری کو فروغ دینے کے لیے اپنی حکمت عملی پر اپنانے کی ضرورت ہے، جیسا کہ دستکاری کی نمائشوں کا انعقاد، ای مارکیٹنگ چینلز کا استعمال اور بین الاقوامی سطح پر میلوں کا انقعاد شامل ہے۔دورے کے آخر میں ڈاکٹر جمال ناصر نے شوکت ڈھولی،اسلم لوہار، سائیں ظہور اور پنجاب کے راویتی لوک رقص سمی کو بھی سراہا۔پنجاب پویلین میں شائقین کی آمد کا سلسلہ اتوار سے جاری ہے