بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جنرل باجوہ کے بعد نئے سپہ سالار عاصم منیر بھی عرفان صدیقی کے شاگرد نکلے

اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاک فوج کے سترھویں آرمی چیف کی حیثیت سے کمان سنبھالنے والے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر بھی معروف دانشور، کالم نگار، مصنف اور شاعر سینیٹر پروفیسر عرفان صدیقی کے شاگرد ہیں۔
جنرل سید عاصم منیر 1980کی دہائی میں فیڈرل گورنمنٹ سرسید کالج راولپنڈی میں پری میڈیکل گروپ کے طالب علم تھے۔
عرفان صدیقی سے انہوں نے اردو پڑھی جو اُس وقت تمام طلباءکے لئے لازمی مضمون تھا۔ یہ بھی دلچسپ اتفاق ہے کہ سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 1970 کی دہائی میں فیڈرل گورنمنٹ سرسید سکول میں زیرتعلیم رہے اور انہوں نے بھی اُردو کی تعلیم عرفان صدیقی سے حاصل کی۔ مزید یہ کہ جن چھ لیفٹیننٹ جنرلز کی سمری آرمی چیف کی تعیناتی کے لئے بھیجی گئی تھی، اُن میں سے چوتھے نمبر کے لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود سرسید کالج ہی کے تعلیم یافتہ ہیں اور وہ بھی عرفان صدیقی کے طالب علم رہے۔