بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 67ویں نیشنل ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ کامیابی سے اختتام پزیر

لاہور(ضیاالاسلام )پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 67ویں نیشنل ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ کامیابی سے اختتام پزیر واپڈا نے13 طلائی، 6 چاندی اور 3 کانسی کے تمغوں کے ساتھ اول پوزیشن حاصل کی خیبر پختونخوا نے 93 پوائنٹس کے ساتھ 1 طلائی، 2 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے جیتے کرنل (ر) آصف ڈار اور شیخ فاروق صدر باڈی بلڈنگ فیڈریشن اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے جیتنے والوں کو میڈلز، ٹرافیاں اور انعامات سے نوازا۔ چیمپئن شپ میں 4 صوبوں، اسلام آباد، گلگت بلتستان، پی او ایف واہ، بائیکستان اور واپڈا سے تعلق رکھنے والی کل 09 ٹیموں کے 106 سائیکلسٹوں نے حصہ لیا واپڈا نے مین ایلیٹ ٹیموں میں 90 پوائنٹس کے ساتھ مجموعی طور پر چیمپئن شپ جیت لی جبکہ خیبر پختونخواہ مین ایلیٹ 48 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی واپڈا سے تعلق رکھنے والے سید عاقب شاہ کو ایلیٹ کیٹیگری میں بہترین سائیکلسٹ قرار دیا گیا جس میں کل 45 پوائنٹس کے ساتھ انہوں نے نیا قومی ریکارڈ بھی بنایا، ان کے بعد عزت اللہ واپڈا 25 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہےبائیکستان سائیکلنگ اکیڈمی کے مسٹر افنان عزیز 19 پوائنٹس کے ساتھ بہترین جونیئر سائیکلسٹ قرار پائے جبکہ بلوچستان کے کریم خان 17 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ ویمن ایلیٹ کیٹیگری میں واپڈا کی مس راجیہ شبیر 60 پوائنٹس کے ساتھ بہترین سائیکلسٹ قرار پائیں جبکہ پنجاب کی نتالیہ خان 25 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ویمن جونیئر کیٹیگری میں پنجاب کی مس فاطمہ طاہر 30 پوائنٹس کے ساتھ بہترین سائیکلسٹ بنیں جبکہ سندھ کی ریمشا 20 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں عام لوگوں کی بڑی تعداد کے علاوہ مختلف کھیلوں کی تنظیموں کے عہدیداروں نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی چیمپئن شپ کے دوران خصوصی بچوں کی چھ نمبر ٹیم نے بھی پرفارم کیا