بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عثمان بزدارمستعفی،پرویزالٰہی پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ نامزد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ق لیگ کی حمایت کے اعلان پر چودھری پرویزالٰہی کو پنجاب کا نیا وزیراعلیٰ نامزد کرنے کے بعد وزیراعلیٰ عثمان بزداراپنے عہدےسے مستعفی ہوگئے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے اپنے ٹویٹ میں وزیراعلیٰ کے استعفے کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردیا ہے۔

ادھروزیراعظم عمران خان اور ق لیگ کے وفد کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے چوہدری پرویز الٰہی سے کہا کہ میں نےعثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا ہے، میں آپ کو اپنی پارٹی کی طرف سے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کرتا ہوں، میں آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔اعلامیے کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب نامزدکرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ آپ کے اعتماد پر ان شاء اللہ پورا اتروں گا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں پرویز الٰہی نے کہا کہ مسلم لیگ ق بطور اتحادی آپ کےساتھ بھرپور تعاون کرےگی، اتحادی کی حیثیت سے مل کر عوام کی خدمت کریں گے۔

علاوہ ازیں ترجمان ق لیگ کے مطابق وزیراعظم نے پرویزالٰہی کو ناراض ارکان کو بھی منانےکا ٹاسک دے دیا