اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔اجلاس کے لئے پانچ نکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا۔اجلاس میں 2022-23 کے لئے گندم کی امدادی قیمت کی منظوری دی جائے گی، گند م کی طلب اور موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔ مسوخ کئے گئے پٹرولیم ایکسپلوریشن لائسنسز کی بحالی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارت خانے کی پرانی عمارت سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔کابینہ میں لیجسلیٹوکیسز سے متعلق اکتوبر میں کئے گئے فیصلوںکے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی ۔اجلاس میں ملک کی سیاسی واقتصادی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب،پانچ نکاتی ایجنڈا جاری








