facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عاطف اسلم سے بھارتی مداح نے کیا فرمائش کی؟شوبز کی دنیا سے دلچسپ خبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم سے اُن کے بھارتی مداح نے ایک خصوصی گزارش کردی ہے۔

میور نامی ایک صارف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار کی جانب سے اپنے دبئی کنسرٹ میں لتا جی کو پیش کیے گئے خراجِ عقیدت کی ایک چھوٹی سی یوٹیوب ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

صارف نے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’صرف 10 دنوں میں 6 اشاریہ 3 ملین سے زائد ویوز اور یہ عاطف کا کوئی نیا گانا نہیں ہے بلکہ یہ لتا جی کو پیش کیے گئے خراج عقیدت کی ایک چھوٹی سے ویڈیو تھی‘۔

صارف نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستانی گلوکار سے لتا منگیشکر کے مقبول گانے’کبھی کبھی میرے دل میں‘ کو باضابطہ طور پر اپنی آواز میں نئے انداز میں پیش کرنے کی درخواست کردی۔

خیال رہے کہ کچھ دنوں پہلے نامور گلوکار عاطف اسلم نے دبئی میں اپنے ایک کنسرٹ کے دوران لیجنڈری بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرکے موسیقی کے لاکھوں مداحوں کو خوش کردیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کا انتقال 6 فروری کو ہوا تھا۔

اُنہوں نے کورونا وائرس اور نمونیا کی تشخیص کے بعد تقریباً ایک ماہ اسپتال میں گزارا تھا۔