راولپنڈی :بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران 10دہشت گردوں کو ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا۔فوج کے شعبہ تعلقات(آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 12سے 14دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے جنوبی بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں آپریشن شروع کیااس دوران جھڑپ میں دس دہشت گردوں کو ہلاک کردیاکردیا،اس دوران ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیاجبکہ دو دہشت گرد فرار ہوگئے۔ آپریشن کے دوران ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو کہ سیکورٹی فورسز اور ترقیاتی منصوبوں، M-8 موٹروے اور کوسٹل ہائی وے پر حملوں میں ملوث تھے۔سیکورٹی فورسز نے مارے گئےدہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا ہے ۔
ہوشاب میں فورسز کا آپریشن، 10دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار








