بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیٹیں پارٹی کی امانت،پی ٹی آئی مرکزی قیادت نے استعفوں کے حوالے سے جو بھی حکم دیا قبول کریں گے، میر نصیب اللہ مری

کوئٹہ (ممتازنیوز)وزیرتعلیم بلوچستان اور اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی مرکزی قیادت نے استعفوں کے حوالے سے جو بھی حکم دیا قبول کریں گے ۔ سیٹیں پارٹی کی امانت ہیں ۔ پارٹی ووٹ پر منتخب ہوئے ہیں ۔ پارٹی کے فیصلوں کو من و عن تسلیم کریں گے ۔ بلوچستان میں تحریک انصاف کے 6 منتخب نمائندے اور ایک ویمن ریزرو سیٹ پر ایوان کا حصہ ہیں ۔ پارلیمانی لیڈر کا دعویٰ ہے کہ 7 میں سے 4 ایم پی اے ، ہم خیال اور ساتھ ہیں ۔ پارلیمانی لیڈر نے تصدیق بھی کی ہے کہ ایم پی اے میر نعمت زہری اور فریدہ بی بی رند ، سردار رند گروپ کا حصہ ہیں ۔ پی ٹی آئی بلوچستان میں استعفوں کے معاملے پر دو حصوں میں تقسیم ہے ۔ سردار یار محمد رند کی قیادت میں دوسرا گروپ پہلے ہی پارٹی اور ایوان دونوں کی سیاست سے الگ ہے ۔ سیاسی پس منظر میں یہی محسوس ہوتا ہے کہ بلوچستان سے بھی اگر استعفیٰ ڈیمانڈ ہوئے تو کم از کم چار ارکان یا شاید پانچ ارکان استعفیٰ نہ دیں ۔