بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پورے امریکا سے نہیں صرف سائفر میں دھمکیاں دینے والے سے اختلاف ہے: ذلفی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری نے کہا ہےکہ عمران خان واضح کرچکے ہیں امریکا سے کوئی دشمنی نہیں اور نہ ہی وہ امریکی حکومت کے خلاف ہیں۔

ایک بیان میں ذلفی بخاری  نے کہا کہ پورے امریکا یا امریکی حکومت سے اختلاف نہیں، ایک شخص سے ناراضی ہے جس نے سائفرمیں دھمکیاں دیں اور  غیر ذمے دارانہ زبان استعمال کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان واضح کرچکے ہیں کہ امریکا سے کوئی دشمنی نہیں اور نہ ہی وہ امریکی حکومت کے خلاف ہیں۔